توہین الیکشن کمیشن کیس، عمران خان اور فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری معطل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

توہین الیکشن کمیشن کیس، عمران خان اور فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری معطل
توہین الیکشن کمیشن کیس، عمران خان اور فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری معطل

راولپنڈی: لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے پیر کوالیکشن کمیشن کی توہین کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور فواد حسین چوہدری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز، جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس مرزا وقاص رؤف پر مشتمل تین رکنی بینچ نے اپنے فیصلے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کو حکم دیا کہ وہ اپنے دائرہ اختیار میں کارروائی جاری رکھے کیونکہ لاہور ہائیکورٹ مداخلت نہیں کرے گی۔

عدالت نے کہا کہ کوئی بھی فریق الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کر سکتا ہے۔

الیکشن کمیشن نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف ”توہین آمیز” ریمارکس پر پی ٹی آئی کے دونوں رہنماؤں کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

مزید پڑھیں:خاتون جج کو دھمکی کا کیس: پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے لاہور پہنچ گئی

نثار احمد درانی، شاہ محمد جتوئی، بابر حسن بھروانہ اور جسٹس (ر) اکرام اللہ خان پر مشتمل الیکشن کمیشن کے چار رکنی بینچ نے کیس کی کارروائی میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عدم پیشی کے بعد یہ حکم جاری کیا۔

Related Posts