پاکستانی ڈرامے میں ہندوؤں کے تہوار کا سین شامل کرنے پر شائقین شدید برہم

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی ڈراما سیریل سمجھوتہ میں ہندو مذہب کے تہوار ہولی کو منانے کا سین پیش کرنے پر صارفین نے تنقید کے نشتر چلادیئے۔

ڈرامہ سیریل سمجھوتہ میں دکھائے جا نے والےہندو تہوار “ ہولی“ مناتے کچھ منظر دیکھے جانے پر سوشل میڈیا صارفین نے برہمی کا اظہار کر دیا۔

ڈرامے کی 33ویں قسط میں ہولی مناتے کچھ منظر دیکھائے گئے ہیں، اس منظر میں شازیل شوکت اور زین بیگ ایک کالج پارٹی میں تھے جہاں طلباء ہندو تہوار ہولی کی طرح ایک دوسرے پر رنگ پھینک رہے تھے۔

اسی منظر میں، زین بیگ کا کردار ایک متعلقہ بیان دیتا ہے، جس میں کہا جاتا ہے کہ اگر شازل کا کردار ان کی تجویز کو مسترد کرتا ہے تو وہ اپنی جان لے لے گا۔

ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی ناظرین نے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی ڈراموں میں بھارتی ثقافت کے فروغ پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔

ڈرامہ سیریل ’سمجھوتہ‘ میں جاوید شیخ (وقار)، صبا فیصل (منزہ)، شائستہ لودھی (نرگس)، عدیل چوہدری، علی انصاری (زوہیب)، سدرہ نیازی (علیزے)، شازیل شوکت (شانزے)، مومنہ اقبال (مہرین)، زین بیگ (سرمد) ودیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

سمجھوتہ کی ہدایت کاری کے فرائض اسد اقبال نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی رخسانہ نگار نے لکھی ہے۔

Related Posts