پاکستانی صحافی نسیم زہرہ دنیا کی 20 خواتین ہیروز کی فہرست میں شامل

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مشہورومعروف صحافی و ٹی وی میزبان نسیم زہرہ نے بہترین کارکردگی کی بنیاد پر دنیا کی 20 خواتین ہیروز کی فہرست میں اپنا نام درج کروالیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی تنظیم کولیشن فار ویمن اِن جرنلزم کی جانب سے ہر سال کی طرح رواں سال بھی دنیا بھر سے بہادر اور اپنے شعبے میں بہترین خدمات کا مظاہرہ کرنے والی خواتین کی فہرست جاری کردی۔

رواں برس 20 بہترین خواتین ہیروز کی فہرست میں پاکستان کی نسیم زہرہ کو شامل کر لیا گیا۔ کولیشن فار ویمن اِن جرنلزم نے یہ اعزاز دھمکیوں کے باوجود سچ پر قائم رہنے پر دیا ہے۔

نجی ٹی وی میں ایڈیٹر اسٹرٹیجک افیئرز کے ساتھ ساتھ نسیم زہرہ ایٹ پاکستان کی میزبانی کرنے والی نسیم زہرہ کے متعلق عالمی تنظیم کا کہنا ہے کہ تشدد اور سنسرشپ کے خدشات کے باوجود نسیم زہرہ مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں۔

عالمی تنظیم کا کہنا ہے کہ نسیم زہرہ نے پسماندہ افراد کی آواز ایوانِ اقتدار تک پہنچانے میں اپنا اہم کردار ادا کیا۔ ہم صحافتی ہیروز کی حکمرانوں کے سامنے سچ بولنے کے عزم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ نسیم زہرہ کا نام دنیا کی بہترین صحافی خواتین کی فہرست میں شمار کیا گیا ہے جن میں بھارتی صحافی برکھا دت، فلپائن کی ماریہ ریسا، امریکی صحافی سرائز کاسل اور بھارت کی رعنا ایوب بھی شامل ہیں۔

امریکی صحافی آمنہ نواز، روسی صحافی ماریہ یونو مارینکو، یوکرینی صحافی سیوگل، ایران سے تعلق رکھنے والی نیلوفر حمیدی، ترکی کی امبرین زمان ، بنگلہ دیشی صحافی روزینہ اسلام، مصری صحافی سولانا مغدی اور دیگر بھی اسی فہرست میں شامل ہیں۔

 

Related Posts