پی ٹی آئی کی غلط پالیسیوں کے باعث بیرونی سرمایہ کاری کا فقدان پیدا ہوا، اسحاق ڈار

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کا فقدان پیدا ہوا۔

اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے، یہ معاشی بحران اتحادی حکومت کو ورثے میں ملا ہے، حکومت معاشی بحالی کیلئے کوشاں ہے، جلد معاشی مسائل پر قابو پالیں گے۔

وفاقی وزیرِ خزانہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے گزشتہ دور میں آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل کیا، ن لیگ کے پچھلے دور میں پاکستان 24 ویں بڑی معیشت بن گیا تھا، پاکستان ایشیا کی بہترین مارکیٹ تھی، 2018 سے پاکستان کی معاشی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے سابق مشیر کو گھر کے باہر سے اغواء کرلیا

آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف کے پروگرام سے انحراف کیا، ترقیاتی اداروں کے اعتماد کو نقصان پہنچایا، پی ٹی آئی کی غلط پالیسیوں کے باعث بیرونی سرمایہ کاری کافقدان پیدا ہوا اور بجٹ خسارے میں اضافہ ہوا۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ آئندہ کچھ دنوں میں آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے کی امید ہے، حالات جیسے بھی ہوں سابق حکومت کے معاہدوں کی پاسداری کی جائے گی۔

Related Posts