نگراں وزیر اعلیٰ کی پی ٹی آئی کارکن کے مبینہ قتل پر تحقیقات کی ہدایت

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا "یومِ قیامت طیارہ" حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تحریکِ انصاف کے کارکن کے مبینہ قتل پر تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کارکن علی بلال گزشتہ روز تحریکِ انصاف کی عدلیہ سے یکجہتی کے اظہار کیلئے نکالی گئی ریلی کے دوران مبینہ طور پر قتل کیے گئے۔ پنجاب حکومت نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

لاہور میں ریلی، جاں بحق پی ٹی آئی کارکن علی بلال کون تھا؟

گزشتہ روز ہی سابق وزیرِ مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے لاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ اور پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنان کی پکڑ دھکڑ اور مبینہ تشدد کے دوران 1 کارکن کے انتقال کر جانے کا الزام لگایا۔

جاں بحق کارکن کی شناخت علی بلال کے نام سے ہوئی۔ سروسز ہسپتال کے مطابق علی بلال سر اور ناک پر چوٹ کے باعث زخمی ہوئے۔ موت کی وجہ کا تعین تاحال نہیں کیاجاسکا، نہ ہی قتل کیے جانے کے متعلق حقائق سامنے آسکے۔

نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی کے بیان کے مطابق نجی گاڑی نے جاں بحق کارکن کو ہسپتال چھوڑا تھا۔ گاڑی پر سوار افراد کو سیف سٹی کیمروں کی مدد سے تلاش کیا جارہا ہے۔ انہوں نے پولیس کے تشدد سے قتل کے الزام کو دانستہ جھوٹ قرار دیا۔

Related Posts