پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات، متعلقہ افسران بریفنگ کیلئے آج طلب

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن کا پیر یا منگل کو انتخابی شیڈول جاری کرنے کا امکان

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے متعلقہ افسران کو پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے عام انتخابات کے انعقاد پر بریفنگ کیلئے طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا اور پنجاب اسمبلیوں کے عام انتخابات کیلئے وزارتِ داخلہ و خزانہ کے سیکریٹریز کو آج بریفنگ کیلئے طلب کیا گیا ہے۔ کمیشن الیکشن کے انعقاد کے متعلق دستیاب وسائل کا جائزہ لے گا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ الیکشن کمیشن کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ وزارتِ خزانہ کو پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں میں انتخابات کیلئے فنڈز فراہم کرنے کی ہدایت کی جائے گی۔

رانا ثناء اللہ کی زیرِ قیادت وفاقی وزارتِ داخلہ سے الیکشن کمیشن حکام پاک فوج، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر مشتمل سکیورٹی طلب کریں گے۔ قبل ازیں متعلقہ وزارتوں نے سکیورٹی اور فنڈز سے معذرت کی تھی۔

قبل ازیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر تحریکِ انصاف کے اراکینِ اسمبلی نے استعفے دئیے۔ پی ٹی آئی نے ملک بھر میں عام انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ منوانے کیلئے خیبر پختونخوا اور پنجاب اسمبلیاں تحلیل کردیں۔

وفاقی حکومت انتخابات کے انعقاد کے خلاف مبینہ طور پر تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے تاہم سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو 90 روز میں انتخابات کا حکم دے کر ملک بھر میں جاری سیاسی بحران کے خاتمے کی راہ ہموار کردی ہے۔

Related Posts