توہینِ عدالت کی کارروائی، عمران خان کیخلاف درخواست ناقابلِ سماعت قرار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کیلئے دائر درخواست کو ناقابلِ سماعت قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کیلئے دائر درخواستوں کی سماعت کی۔ عدالت نے  ہائیکورٹ آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواستیں ناقابلِ سماعت قرار دے دیں۔

یہ بھی پڑھیں:

 شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کیخلاف نیا مقدمہ درج

ہائیکورٹ نے ریمارکس دئیے کہ بادی النظر میں عمران خان نے سپریم کورٹ کے جج کے متعلق بیانات دئیے، ان کے خلاف درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں قابلِ سماعت کیسے ہیں؟درخواست گزار کو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی۔

قبل ازیں ہائیکورٹ آفس نے اعتراض کیا تھا کہ ججز کو درخواست میں فریق کے طور پر پیش نہیں کیا جاسکتا۔ درخواست گزار نے ہائیکورٹ آفس کا اعتراض چیلنج کردیا۔ درخواستوں کی سماعت جسٹس شجاعت علی خان نے کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ عمران خان عدلیہ کے خلاف منظم مہم کی سربراہی کر رہے ہیں۔ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دینے پر ججز مخالف مہم چلائی گئی۔

عمران خان مخالف درخواست میں کہا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ اور اسلام آباد میں پیشی کے دوران عمران خان جتھوں کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ سرکاری عمارات کو نقصان پہنچانا اور نعرے بازی کرتے ہوئے پیشی توہینِ عدالت ہے۔

 

Related Posts