سعودی عرب نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جدہ: پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال میں سعودی عرب نے بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا۔

سعودی شہزادے فہد بن منصور السعود نے سعودیہ پاکستان ٹیک ہاؤس کو اسلام آباد میں قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ٹیک ہاؤس کے قیام سے باہمی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں قائم کی جانے والی کمپنیوں سے تجارت کو فروغ ملے گا۔

سعودی شہزادے فہد بن منصور السعود السا انٹریکٹو کے شریک بانی بھی ہیں۔ اس کمپنی کو 2009ء میں پاکستان کی کاروباری شخصیت سلمان ناصر نے قائم کیا تھا، جس کے لاہور کے علاوہ ریاض میں بھی آفسز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت نے لگژری اشیاء پر سیلز ٹیکس 25 فیصد کرنے کی منظوری دیدی

سعودی شہزادے نے جنوری میں اعلان کیا تھا کہ انکی کمپنی ہزار سے زائد افراد کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کرے گی۔ اس سلسلے میں 300 سے زائد منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر قائم کیا جائے گاجن کی مالیت 100 ملین ڈالر ہوگی۔

Related Posts