فیس بک ، انسٹاگرام نے بچوں کو جنسی مواد سے دوررکھنے کے لیے حد مقررکردی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

FB insta
فیس بک ، انسٹاگرام نے بچوں کو جنسی مواد سے دوررکھنے کے لیے حد مقررکردی

نیویارک: سماجی رابطوں کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک اور انسٹاگرام نے بچوں کو جنسی مواد دیکھنے سے روکنے کے لیے بڑا اقدام اٹھایا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق فیس بک اور انسٹاگرام نے بچوں کو جنسی مواد دیکھنے سے روکنے کے لیے ایک حد مقرر کردی ہے جس کے تحت اب فیس بک اور انسٹاگرام پر 18 سال سے کم عمر کے بچوں کو جنسی مواد تک رسائی حاصل نہیں ہوگی یعنی دونوں کمپنیوں نے اس کے لیے 18 سال کی حد مقرر کی ہے۔

نئی پالیسی کے تحت فیس بک جنسی سرگرمی کی عکاسی کرنے والے اشتہارات اور تصاویر کو بچوں سے چھپائے گا۔فیس بک نے ٹیلی گراف کو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ 18 سال سے کم عمر کے صارفین کے لیے جنسی مواد دیکھنے کی روک تھام کا آغاز 2020 کے اوائل میں شروع کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مشہور سرچ انجن گوگل نے اپنا ”ڈوڈل“ اُردو کی نامور شاعرہ پروین شاکر کے نام کردیا

کمپنی نے نئی پالیسی کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ نئی پالیسی جنسی سرگرمیوں پر مشتمل اشتہارات، فن پارے اور تصاویر کی رسائی صرف بالغ صارفین کی حد تک محدود کردے گی۔اس طرح کا مواد ان صارفین کے لیے پوشیدہ ہوگا جن کی فیس بک پر درج کردہ تاریخ پیدائش 18 سال سے کم ہوگی۔

کمپنی نے اس پالیسی کا مقصد یہ بتایا کہ اس تبدیلی کا مقصد اس تنقید کا جواب دینا ہے جس میں یہ سمجھا جاتا ہےکہ فیس بک کے موجودہ قواعد وضوابط نابالغوں کو جنسی مواد کی رسائی فراہم کر رہے ہیں۔ان جنسی مواد میں تصاویر، جنسی عکاسی کے مجسمے اور ساتھ ہی ٹی وی شوز جیسے گیم آف تھرونز کی تصاویروغیرہ شامل ہیں۔

Related Posts