اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا ، اجلاس میں وفاقی کابینہ ملکی سیاسی، معاشی وسیکورٹی صورت حال کا جائزہ لے گی،اجلاس میں کابینہ چیئرمین آرڈننس فیکٹریز بورڈ کی تقرری کی منظوری دے گی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج)منگل کی صبح ساڑھے 11 بجے وزیراعظم آفس میں ہوگا۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ ملکی سیاسی، معاشی وسیکورٹی صورت حال کا جائزہ لے گی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 16 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا، کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔ اجلاس میں کابینہ چیئرمین آرڈیننس فیکٹریز بورڈ کی تقرری کی منظوری دے گی۔
کے پی، فاٹا اور پاٹا سے متعلق مالی امور کے حوالے سے فیصلے، عامر منظورکی پی ٹی وی ایم ڈی تعیناتی کی شرائط کی منظوری اور پاکستان اکادمی ادبیات کے چیئرمین کی تقرری کی منظوری بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کی فارن فنڈنگ کیس پر حقائق عوام کے سامنے لانے کی ہدایت