برلن: جرمنی کا الیکٹرک کاروں کی درآمد روکنے پر پاکستان سے احتجاج کیا ہے۔
جرمنی نے مرسیڈیز بینز، بی ایم ڈبلیو اور اوڈی کی الیکٹرک کاروں کی درآمد روکنے پر پاکستان سے احتجاج کیا ہے۔
جرمنی کا ایک خط میں کہنا تھا کہ جرمن الیکٹرک کاروں کی درآمد کیلئے اسٹیٹ بینک نے کمرشل بینکس کو ایل سی کھولنے سے روک دیا ہے۔
ملک میں ایک درجن انڈوں کی قیمت 300 روپے تک پہنچ گئی
خط کے متن کے مطابق یہ صورتحال پاکستان اور جرمنی کے اچھے اور دوستانہ تعلقات پر اثر انداز ہوسکتی ہے، ایل سی کھولنے سے انکار باہمی تجارت کے فروغ کے عزم اور جی ایس پی پلس سے متصادم ہے۔