آسٹریلوی کرکٹر ٹم ڈیوڈ نے ملتان سلطانز کو جوائن کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: آسٹریلیا کے مایہ ناز کرکٹر ٹم ڈیوڈ نے پی ایس ایل ٹیم ملتان سلطانز کو جوائن کرلیا۔

ٹم ڈیوڈ نے گزشتہ روز اسلام آباد میں سلطانز کا اسکواڈ جوائن کیا، ٹم ڈیوڈ آخری تین لیگ میچز اور پلے آف مرحلے کے لیے ملتان سلطانز کو دستیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز پی ایس ایل میں اگلا میچ اسلام آباد یونائٹیڈ سے 7 مارچ کو کھیلے گی۔ ملتان سلطانز 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

لاہور قلندرز میں ڈیوڈ ویسا کو کس نام سے پکارا جاتا ہے؟

دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ نے پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے 21 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی، فاتح ٹیم نے 180 رنز کا ہدف 3 باؤلز پہلے ہی حاصل کر لیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے کوئٹہ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ شروع سے ہی دباؤ میں رہی، پہلے اوور میں ہی ول سمیڈ کھاتہ کھولے بغیر فضل حق فاروقی کے گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔

4 وکٹیں ضائع ہونے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر محمد نواز نے ذمہ داری سے کھیلتے ہوئے ٹیم کا سکور 121 پر پہنچا دیا اور وہ بھی فضل حق فاروقی کی گیند پر 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے

Related Posts