روپے کی تنزلی کا سلسلہ جاری، ڈالر 18 روپے مہنگا ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج صبح سے ہی ڈالر کی قدرمیں اضافہ دیکھا جارہا ہے، انٹربینک میں 18 روپے 89 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 285 روپے کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت بڑھنے سے قرضوں کے بوجھ میں 1800 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 5ارب کا رمضان ریلیف پیکیج منظور کر لیا

خیال رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 266 روپے 11 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب معاشی ماہرین ڈالر کی قیمت میں اضافے کو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاہدے میں تاخیر کی وجہ قرار دے رہے ہیں۔

ٹاپ لائن سیکورٹیز کے چیف ایگزیکٹو محمد سہیل کے مطابق آئی ایم ایف سے فنڈنگ ملنے میں تاخیر کی وجہ سے کرنسی مارکیٹ میں غیر یقینی کی صورتحال جنم لے رہی ہے۔

Related Posts