وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، اہم فیصلے آج ہونگے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا "یومِ قیامت طیارہ" حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف آج وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے جس کے دوران اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آج جمعرات کے روز 5 نکاتی ایجنڈے پر وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس کا وقت آج دن 11 بجے رکھا گیا ہے جس میں تمام وفاقی وزراء شریک ہوں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

پیپلز پارٹی جمہوری جماعت، ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں۔بلاول بھٹو زرداری

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں بجلی کے بریک ڈاؤن پر رپورٹ کا معائنہ کیا جائے گا۔ بجلی کے لائن لاسز اور چوری پر پاور ڈویژن حکام کابینہ اراکین کو بریفنگ دیں گے۔ توانائی بچت پلان پر بھی بریفنگ ہوگی۔

وفاقی کابینہ اجلاس کے 5 نکاتی ایجنڈے میں سپریم کورٹ کے صوبائی اسمبلیوں میں الیکشن پر از خود نوٹس کیس پر کیے گئے فیصلے پر مشاورت کی جائے گی۔آفیشل وقت کے بعد کمرشل علاقوں میں بجلی دوگنی مہنگی کرنے کی تجویز پیش کی جائے گی۔

وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کی نیشنل کلین ائیر پالیسی بھی وفاقی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کیسز کے 6 جنوری کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔ نیشنل یونیورسٹی آف پاکستان کے قیام کا بل پیش کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن کمیشن کو 90 روز میں الیکشن کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران اہم ریمارکس بھی دئیے۔

 

Related Posts