اسلام آباد: پاکستان کے چھ سالہ مارشل آرٹسٹ سالار محسود نے 30 سیکنڈز میں سب سے زیادہ کارٹ وہیلز کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔
پاکستان کے نامور مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے اے پی پی سے گفتگو میں کہا کہ سالار نے 30 سیکنڈ میں 26 ایک ہاتھ والے کارٹ وہیلز کیے اور 25 کا سابقہ ریکارڈ توڑدیا۔
چھ سالہ سالار محسود، مارشل آرٹسٹ عرفان محسود کا طالب علم ہے جنہوں نے ایک منٹ میں سب سے زیادہ پش اپس، ایک منٹ میں سب سے زیادہ اسٹیپ اپس اور الٹا پیٹ کے تختے کی پوزیشن میں سب سے طویل وقت لے جانے سمیت مختلف ریکارڈز توڑے ہیں۔
گفتگو میں عرفان کا کہنا تھا کہ میں 80 سے 100 پاؤنڈ وزن کا استعمال کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ توڑنے والے واحد کھلاڑی بھی ہوں، میں واحد پاکستانی کھلاڑی ہوں جس نے بھارت کے سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ توڑے ہیں اور دیگر جن ممالک کے ریکارڈ توڑے ہیں اُن میں امریکہ، برطانیہ، فرانس، فلپائن، عراق، مصر، اٹلی اور اسپین شامل ہے۔