اسلام آبادمیں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی، جلسے جلوسوں پر پابندی عائد

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے، عدالتوں کے باہر جلسے جلوس اور مظاہروں پر پابندی عائد کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے دہشت گردی کے پیشِ نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کردی۔ ترجمان اسلام آباد کیپٹل سٹی پولیس کا کہنا ہے کہ عدالتوں کے گردو نواح میں مظاہرے نہیں کیے جاسکتے۔خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج

ترجمان اسلام آباد کیپٹل پولیس نے کہا کہ سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات دہشت گردی کے علاوہ دیگر خطرات کے پیشِ نظر بھی جاری ہوئے۔ عدالتوں کے احاطے میں صرف مخصوص افراد ہی داخل ہوسکیں گے۔

احاطۂ عدالت میں وکلاء، صحافی اور زیرِ سماعت مقدمات کے متعلقہ افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی۔ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔ شہریوں کو کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کی اطلاع 15 پر دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریکِ انصاف کے سابق وزراء علی محمد خان، مراد سعید اور علی نواز اعوان  پر جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

گزشتہ روز مراد سعید، علی نواز اعوان اور علی محمد خان کے علاوہ دیگر پی ٹی آئی کارکنان پر درج مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا۔

Related Posts