سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کریں، الیکشن سے گریز نہیں کیاجاسکتا۔اعتزاز احسن

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پیپلز پارٹی رہنما و ممتاز قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کریں، الیکشن سے گریز نہیں کیاجاسکتا۔ عدالت نے ملک کو بحران سے نکال دیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرنے کے بعد کوئی بحران آنے والا نہیں ہے۔ الیکشن کا معاملہ عدالت میں دوبارہ نہیں جائے گا۔

گفتگو کے دوران اعتزاز احسن نے کہا کہ پانچ ججز نے بحث کی سماعت کی اور فیصلہ دیا۔ جو ججز بینچ میں شامل نہیں تھے، انہیں گنتی میں کیسے شامل کیاجاسکتا ہے؟جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس یحییٰ آفریدی بہترین ججز ہیں۔

پی پی پی رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ ملک بھر میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد 70 فیصد اسمبلیاں تحلیل ہیں جس پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا گیا۔ کیا نگراں کابینہ  2سال کیلئے حکومت کرے گی؟

اعتزاز احسن نے کہا کہ نگراں حکومت 90روز کے بعد ایک سیکنڈ بھی نہیں رک سکتی۔ میرا خیال ہے کہ محسن نقوی خود حکومت سے الگ ہوجائیں گے۔ الیکشن سے بالکل بھی گریز نہیں کیاجاسکتا۔ گریز کیسے کیا جاسکتا ہے؟

 

Related Posts