شاہد آفریدی نے بابر اعظم کی خامیوں کی نشاندہی کردی

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہد آفریدی نے بابر اعظم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
شاہد آفریدی نے بابر اعظم کی خامیوں کی نشاندہی کردی

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کی خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابر ایک اچھا پلیئر ہے لیکن بطور میچ فنشر بابر نے اب تک خود کو ثابت نہیں کیا۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بابر میں یہ خاصیت ہے کہ بابر وکٹ پر کھڑے رہ کر دوسرے کھلاڑیوں کو کھلا سکتا ہے کیوں کہ بابر سیٹ ہونے میں کچھ وقت لیتا ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ بابر ورلڈ کا نمبر ون پلیئر ہے، اس ملک کی پہچان ہے لیکن ایک چیز بابر کے ڈی ویلیئر اور ویرات کوہلی کے لیول پر آنے میں رکاوٹ بنتی ہے وہ فنشنگ ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ بطور میچ ونر بابر نے اب تک خود کو ثابت نہیں کیا، میری خواہش ہے کہ بابر میچ فنشر بن کر میچ کو ختم کرے۔

شاہد آفریدی کے بیان پر بابر کے دوست اور پاکستانی پلیئر امام الحق نے بھی اپنا موقف بتایا کہ بابر کا دوست ہوں لہٰذا ہماری ڈسکشن میں بھی یہ چیز آتی ہے اور بابر بھی اس چیز کو تسلیم کرتا ہے کہ جس طرح وہ اتنی کرکٹ کھیل چکا ہے تو وہ میچ کو ختم بھی کرکے جائے۔

مزید پڑھیں:پاکستان ویمنز ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے کوالیفائی کرلیا

امام الحق کا کہنا تھا کہ بابراعظم بھی تسلیم کرتا ہے مجھ میں یہ چیز آنی چاہیے کہ میچ کو درمیان میں چھوڑ کر جانے کے بجائے میچ فنش کروں جس کے لیے بابر کو اپنے اسٹرائیک ریٹ پر بھی کام کرنا چاہیے۔

Related Posts