پاکستان ویمنز ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے کوالیفائی کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پاکستان ویمنز ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے رینکنگ کی بنیاد پر کوالیفائی کرلیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ورلڈکپ 2024 کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے تحت پاکستان ویمنز ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی 6 ٹاپ ٹیموں اور میزبان ملک کے بعد بہتر رینکنگ کی ٹیم قرار پائی۔

آئی سی سی نے بتایا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے 8 ٹیموں نے براہ راست کوالیفائی کیا ہے جبکہ دو ٹیمیں گلوبل کوالیفائر سے آئیں گی، 8 ٹیموں نے جنوبی افریقا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی بنیا د پر کوالیفائی کیا، ہر گروپ کی ٹاپ تین ٹیموں نے براہ راست کوالیفائی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

میگ لیننگ آئی سی سی میں سب سے زیادہ ٹائٹلز جیتنے والی کپتان بن گئیں

گروپ ون سے آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ نے براہ راست کوالیفائی کیا جب کہ گروپ ٹو سے انگلینڈ، بھارت اور ویسٹ انڈیز نے براہ راست کوالیفائی کیا۔

بنگلا دیش نے میزبان کی حیثیت سے ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کیا جب کہ پاکستان ان ٹیموں کے بعد بہتر رینکنگ پر موجود ٹیم ہے۔

دوسری جانب رواں برس ورلڈکپ کھیلنے والی سری لنکا اور آئر لینڈ کی ٹیمیں براہ راست اگلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہیں کرسکیں۔

Related Posts