کراچی میں ٹماٹر کی گرتی ہوئی قیمت کو ایک بار پھر پر لگ گئے، 240روپے فی کلو فراخت

مقبول خبریں

کالمز

Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

tomato
حکومت نے ایران سے ٹماٹر درآمد کی اجازت دے دی

کراچی،: سندھ سے شروع ہونے والی نئی فصل نے کراچی کے بجائے پنجاب کے شہروں کا رخ کرلیا۔

منافع کے حصول کے لیے بیوپاری کراچی میں محدود سپلائی کررہے ہیں جس کی وجہ سے ٹماٹر کی خوردہ قیمت ایک بار پھر 240 روپے کلو تک پہنچ گئی۔

ہفتہ کے آغاز پر ایران سے ٹماٹر کی وافر مقدار میں آمد اور سندھ سے فصل کے محدود پیمانے پر آغاز سے ٹماٹر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں میں کمی آئی تھی ۔

تھوک سطح پر قیمت 120سے 150 روپے پر آگئی تھی جس کے بعد ٹماٹر کی خوردہ قیمت بھی 200 سے کم ہوئی تھی تاہم یہ صورتحال صرف ایک دن ہی برقرار رہی اور ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ شروع ہوگیا۔

مزید پڑھیں :ایران سے درآمد کے باعث سبزی منڈی میں ٹماٹر کی اڑان کو بریک لگ گئے، قیمتیں کم ہو گئیں

درآمد کنندگان کے مطابق ایران سے مزید 290 ٹن ٹماٹر کراچی پہنچ گئے تاہم زیادہ قیمت کے لالچ کے باعث سندھ کے ٹماٹر کی پنجاب ترسیل سے ٹماٹر کی کم ہوتی ہوئی قیمت کو بریک لگ گئے۔

ذرائع نے بتایاکہ فارمرز اور آڑھتیوں کی غلط حکمت عملی کی وجہ سے ٹماٹر کی قیمتوں میں آنے والی کمی کو بریک لگا ہے کیونکہ زیادہ قیمت کے لالچ میں سندھ کے ٹماٹر پنجاب کو سپلائی کیے جارہے ہیں۔ زیادہ پکے ہونے کے باعث ایرانی ٹماٹر کی پنجاب سپلائی ممکن نہیں ہے۔

مارکیٹ ذرائع نے بتایا کہ ایرانی ٹماٹر میں رس کی مقدار بھی کم ہونے کے باعث کراچی کی مارکیٹ میں مقامی ٹماٹر کی طلب زیادہ ہے، سندھ میں بدین سے کراچی آنے والے ٹماٹروں کی آمد کا سلسلہ رک گیا ہے اور اب بدین سے ٹماٹر پنجاب سپلائی کیے جارہے ہیں۔

Related Posts