زمزم کا پانی محفوظ کرنے کیلئے جدید بوتلیں متعارف

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کے جنرل صدر الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن بن عبدالعزیز السدیس نے مسجد الحرام میں زمزم کے پانی کی نئی بوتلوں کا افتتاح کیا ہے۔

نئے ماڈل اور ڈیزائن کی زم زم کے پانی کو محفوظ بنانے کے لیے تیار کردہ بوتلوں کی افتتاحی تقریب کے موقعے پر صدارت عامہ کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

الشیخ عبدالرحمان السدیس نے “زمزم آب رسانی” انتظامیہ کے کردار کو سراہا جو خدا کے مقدس گھر کی زیارت کرنے والوں کو بابرکت پانی پہنچانے اور تقسیم کرنے کے لیے مسجد حرام کی راہداریوں اور صحنوں میں استعمال کیے جانے والے احتیاطی تدابیر اور طریقوں پر عمل کرانے کی کوشش کرتے ہیں۔ حج اور عمرہ کے مناسک کی ادائی کے لیے آئے عازمین میں زم زم کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کام کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈاکٹر طاہر القادری کی کتاب “پیغمبر اسلام کا اصل خاکہ” سویڈش زبان میں شائع

انہوں نے اس بابرکت پانی کی قیمت کے مطابق فراہم کی جانے والی خدمات کی ضرورت پر زور دیا اور خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ان کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی حکومت کی جانب سے عازمین کو فراہم کی جانے والی خدمات کو سراہا۔

Related Posts