آصف علی زرداری، فریال تالپور اور اومنی گروپ سمیت چودہ ملزمان کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

asif zardari faryal talpur
آصف علی زرداری، فریال تالپور اور اومنی گروپ سمیت چودہ ملزمان کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر

اسلام آباد: احتساب عدالت نے میگا منی لانڈرنگ،جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق آصف علی زرداری فریال تالپور اور اومنی گروپ سمیت چودہ ملزمان کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کر دیا گیا۔

پیر کو ریفرنس نیب کی جانب سے دائر کیا گیا گیا، ضمنی ریفرنس میں کہاگیاکہ نجی بینک کے فنڈز کا غلط استعمال کیا گیا،بے نامی دار اے ون انٹرنیشنل کے نام پر زمین خریدی گئی۔

ضمنی ریفرنس میں کہاگیاکہ ملزم مشتاق احمد زرداری کے پرائیویٹ سیکرٹری ہے۔سابق صدر کے ساتھ مشترکہ اکاؤنٹ بھی ہے 8.3 بلین روپے کی رقم جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے نکلوائی گئی، ضمنی ریفرنس میں کہاگیاکہ بینک ریکارڈ کے مطابق اکاؤنٹ زرداری کے لئے استعمال ہوتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی اکاؤنٹس کیس، آصف زرداری اور فریال تالپرکی اپیل سماعت کیلئے مقرر

ریفرنس میں کہاگیا ہے کہ اس اکاونٹ کے ذریعے بیرون ملک رقم بھی منتقل ہوتی،سمت بینک کے اکاونٹ سے غیر قانونی 1200ملین روپے منتقل کرائے گئے۔ ریفرنس میں کہاگیا کہ 950ملین روپے کی رقم دوبارہ زرداری کے استعمال اکاؤنٹس منتقل ہوئے،انور مجید عبدالغنی مجید مصطفی ذوالقرنین اور عمران خان کا سارے معاملے میں اہم کردار ہے۔

Related Posts