رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں 2.78 فیصد اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: حالیہ ایک ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید 2.78 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 41.54 فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں 2.89 فیصد اضافہ ہوا اور سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 38.42 فیصد پر ریکارڈ کی گئی تھی جو حالیہ ہفتے بڑھ کر 41.54 فیصد پر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

لاہور میں مرغی کا گوشت مزید مہنگا، نئی قیمت 650 روپے فی کلو ہوگئی

ایک ہفتے کے دوران 33 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ 6 کی قیمتوں میں کمی اور 12 کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے جبکہ 23 فروری 2023 کو ختم ہونے والے ہفتے میں مہنگائی میں اضافہ اشیائے خوردونوش کی قیمتں بڑھنے سے ہوا اور مہنگائی سے سب سے زیادہ 44 ہزار 175 روپے ماہانہ آمدن والا طبقہ متاثر ہوا اور 44ہزار 175روپے ماہانہ آمدنی والے کیلئے مہنگائی کی ہفتہ وارشرح42.98فیصدرہی ہے۔

Related Posts