سابق اٹارنی جنرل پاکستان جسٹس (ر) ملک قیوم انتقال کرگئے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر جسٹس (ر) ملک محمد قیوم انتقال کرگئے۔

جسٹس (ر) ملک قیوم کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلخانہ کی جانب سے کی گئی ہے، اہلخانہ کے مطابق جسٹس (ر) ملک قیوم کی نماز جنازہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ادا کی جائے گی۔

جسٹس (ر) ملک محمد قیوم نگراں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم کے بھائی تھے، وہ لاہور ہائیکورٹ کے سابق جسٹس اور سابق اٹارنی جنرل پاکستان رہ چکے تھے۔

اس کے علاوہ وہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہ چکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

14 ہفتوں کی مسلسل کمی کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے جسٹس (ر) ملک محمد قیوم کے انتقال پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے جسٹس (ر) ملک قیوم کے اہل خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم قانون کے شعبے میں ممتاز مقام رکھتے تھے۔

شہباز شریف نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر دے۔

Related Posts