ہارر فلم گلابو رانی کے اداکار اُسامہ جاوید حیدر نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: فلم گلوبو رانی کے اداکار اُسامہ جاوید حیدر نے بہترین اداکار کا بین الاقوامی ایوارڈ جیت لیا۔

اداکار و ہدایتکار عثمان مختار کی ہارر فلم ’گلابو رابی‘ کے اداکاراُسامہ جاوید حیدر نے ’Bucharest Shortcut Cinefest‘ میں بہترین اداکار کا بین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

فلم کے ہدایتکار عثمان مختار نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اُسامہ جاوید حیدر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کویہ خبر دی ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ کس طرح نوجوان اداکار نے انہیں صرف اپنے کام، جذبے اور عزم سے حیران کر دکھایا۔

انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ مجھے اس بچے پر بہت فخر ہے۔ میں اس سے لاہور میں ایک شوٹ کے دوران ملا جہاں ہم نے ایک ساتھ ایک سین کیا تھا۔ اس بچے کا 9 منٹ کا مونولاگ دیکھ کر میں اس کی اداکاری سے بےحد متاثر ہوا اور اس کی پرفارمنس سے حیران رہ گیا وہ ایک شاندار اور محنتی اداکار ہے۔

ہدایتکار و اداکار عثمان مختار نے اپنی فلم گلابو رانی کے اداکار اُسامہ جاوید کو بین الاقوامی ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں خوب سراہا۔ عثمان مختار نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس فلم کے دوران اُسامہ جاوید حیدر کینسر سے لڑ رہے تھے۔

یاد رہے کہ عثمان مختار کی مختصر فلم ’گلابو رانی‘ 11 اپریل 2022 کو ریلیز کی گئی تھی جس نے لاس اینجلس سائنس فکشن ہارر فلم فیسٹیول میں بہترین مختصر فلم کا ایوارڈ بھی حاصل کیا تھا۔

Related Posts