پشاور: کوہاٹ میں درہ آدم خیل میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں جانی نقصان کا خدشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق درہ آدم خیل کے علاقے اخوروال میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے دھماکے کے باعث متعدد مزدور ملبے تلے دب گئے جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
شمالی وزیرستان میں پولیس مقابلہ، 7 مبینہ دہشت گرد ہلاک
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ملبے میں دبے 2 مزدوروں کو نکال لیا گیا ہے جبکہ دیگر مزدوروں کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ گیس بھر جانے کے باعث دم گھٹنے سے ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
آج سے 5 سال قبل درہ آدم خیل کے علاقے اخور وال میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 9 مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے تھے۔
اخوروال میں یہ ھماکہ حاجی فردوس کی کوئلے کی کان میں ہوا تھا۔ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا گیا۔
ستمبر 2018 میں گیس دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے جن کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ کان میں دھماکے کے بعد آکسیجن کی کمی کے باعث ہلاکتیں ہوئیں۔