اسلام آباد: اہم قومی معاملات پر غور کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا۔ آج شام 4 بجے ہونے والے اجلاس کے ایجنڈے میں سیاسی و اقتصادی امور بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے ساتھ ساتھ سینیٹ کا اجلاس بھی آج طلب کر لیا گیا۔ ماہرین کے مطابق ماضی میں بھی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے ساتھ ساتھ ایوانِ بالا کا اجلاس منعقد کیے جانے کی مثال موجود ہے۔
پاک امریکہ دفاعی مذاکرات کا دوسرا دور واشنگٹن میں ہوگا
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پیر کے روز ہونے والے اجلاس کا وقت شام 4 بجے سے بدل کر دوپہر 12 بجے کرنے کی ایک وجہ یہ بتائی کہ وقت پر نظرِ ثانی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے انعقاد کے باعث کی گئی ہے۔
آج سے 5 روز قبل بھی مشترکہ پارلیمنٹ کا اجلاس ہوا جس میں 6 نکات پر گفتگو ہوئی۔ اراکینِ پارلیمان نے دہشت گردی کے معاملے پر بحث کا مطالبہ تو کیا تاہم 6 نکات پر کی گئی گفتگو میں دہشت گردی پر بحث و تمحیص شامل نہیں تھی۔
آج سے 30 روز قبل قومی اسمبلی و سینیٹ سے منظور کیے گئے بل میں اسلام آباد کے میئر اور ڈپٹی میئر کو براہِ راست انتخابات کا اختیار دے دیا گیا۔ آج ہونے والے مشترکہ پارلیمنٹ اجلاس میں بھی قانون سازی پر پیش رفت کا امکان ہے۔