معروف اداکار اور ٹی وی میزبان ضیا محی الدین انتقال کر گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: عالمی شہرت یافتہ ٹی وی میزبان، اداکار و ہدایتکار ضیا محی الدین انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی عمر 91 سال تھی۔

تفصیلات کے مطابق ضیا محی الدین کا شمار پی ٹی وی کے کلاسک دور کے بہترین ٹی وی میزبانوں، پریزینٹرز اور ادب سے شغف رکھنے والے بہترین فنکاروں میں کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جنوبی افریقہ کے ساحلی شہر میں فائرنگ، معروف گلوکار ہلاک

پنجاب کے شہر فیصل آباد میں 20 جون 1931 کو جنم لینے والے ضیا محی الدین کے والد کو پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد کی کہانی اور مکالمے تحریر کرنے کا اعزاز ملا۔ ضیا محی الدین نے متعدد اعزازات اپنے نام کیے۔

معروف ٹی وی میزبان ضیا محی الدین نے 1962 میں فلم لارنس آف عریبیہ میں اپنے فن کے جوہر دکھانے کا موقع ملا۔ ان کے یادگار کردار کو آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔

ضیا محی الدین شو کے نام سے اسٹیج پروگرام کی میزبانی کرنے والے ضیا محی الدین کی زبان، اندازِ گفتگو اور طرزِ تکلم کو ہر دور میں سراہا گیا۔ آج بھی ٹی وی میزبانوں کی نئی نسل ضیا محی الدین کے شوز سے سیکھ رہی ہے۔

وفاقی حکومت نے ضیا محی الدین کو 2012 میں ہلالِ امتیاز کے اعزاز سے نوازا۔ ضیا محی الدین کی سنجیدگی و بردباری، متانت اور ادبی ذوق سے ہر دور کے ناظرین و سامعین نے لطف اٹھایا۔

شہرِ قائد کے علاقے ڈیفنس فیز 4 میں ضیا محی الدین کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ ظہر امام بارگاہ یثرب میں ادا کی جائے گی جس میں ملک کی مشہورومعروف شخصیات شریک ہوں گی۔

Related Posts