پاک امریکہ دفاعی مذاکرات کا دوسرا دور کل واشنگٹن میں ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک امریکہ دفاعی مذاکرات کا دوسرا دور کل واشنگٹن میں ہوگا
پاک امریکہ دفاعی مذاکرات کا دوسرا دور کل واشنگٹن میں ہوگا

اسلام آباد: پاکستان اور امریکہ کے درمیان چار روزہ دفاعی مذاکرات کا دوسرا دور کل واشنگٹن میں شروع ہوگا۔ ذرائع کے مطابق بات چیت کا پہلا دور گزشتہ سال جنوری میں پاکستان میں ہوا تھا۔

پاکستان کا انٹر ایجنسی وفد چیف آف جنرل سٹاف کی سربراہی میں وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام، جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز اور تینوں افواج کے ہیڈ کوارٹرز پر مشتمل ہے۔

مزید پڑھیں:شہباز شریف کا شام کے وزیر اعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، زلزلے پر اظہارِ افسوس

امریکہ کی مختلف اداروں پر مشتمل ٹیم دفاع کے انڈر سیکرٹری کے دفتر کی طرف سے نمائندگی کرے گی۔ دفاعی مذاکرات کے دوران دو طرفہ دفاعی اورسکیورٹی تعاون کے مختلف امور پر غور کیا جائے گا۔

Related Posts