زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے اسٹار فٹبالرلیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو سمیت ترکیہ کے متعدد فٹبالرز نے اپنی جرسیاں عطیہ کردیں جس کے بعد رونالڈو کی جرسی دولاکھ 12 ہزار 450 ڈالر (5 کروڑ 72 لاکھ روپے سے زائد) میں فروخت ہوئی۔
ترکیہ میں آنے والے خوفناک زلزلے کے متاثرین کیلئے حال ہی میں ترکیہ اور اٹلانٹا کے فٹبالر میرح ڈیمیرل نے لیونل میسی سمیت متعدد فٹبالرز سے اپنی ذاتی جرسیاں عطیہ کرنے کی درخواست کی تھی۔
Saat 15.00 itibariyle açık artırmalarda formalara verilen en yüksek teklifler @vefakuzu ve @Mehmettumbull tarafından verilmiştir ve aşağıdaki şekildedir.
Tekliflerinizi bugün saat 22.00’a kadar @TeamDemiral ve teamdemiral@gmail.com üzerinden iletebilirsiniz. pic.twitter.com/UbTuOaSGO4
— Merih Demiral (@Merihdemiral) February 8, 2023
جس کے بعدلیونل میسی،ارلن ہالانڈ،نیمار جے آر،کرسٹیانو رونالڈو، امباپے، اور ایڈن ہیزرڈ کی جرسیاں میری ڈیریمل کی روسٹر پلیئر شرٹس کا حصہ بن گئیں، یہ جرسیاں زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے نیلام کیلئے پیش کی گئی ہیں۔ جن سے اُن کی مدد کی جائیگی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رونالڈو کی جرسی دولاکھ 12 ہزار 450 ڈالر کی سب سے زیادہ بولی کے ساتھ فروخت کی جاچکی ہے۔
دوسری جانب یورپی فٹ بال ایسوسی ایشنز یونین کی جانب سے بھی ترکیہ اور شام میں انسانی ہمدردی کی کوششوں کی حمایت کیلئے تقریبا 2 لاکھ 14 ہزار ڈالر کا عطیہ دیا جاچکا ہے۔
مزید پڑھیں:کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں آنے والے خوفناک زلزلے کے نتیجے میں اب تک ہزاروں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جبکہ ریسکیو تاحال جاری ہے۔