چین کی جانب سے شام کو ہنگامی انسانی امداد فراہم کی گئی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چین کی جانب سے شام کو ہنگامی انسانی امداد فراہم کی گئی
چین کی جانب سے شام کو ہنگامی انسانی امداد فراہم کی گئی

بیجنگ: شام کی وزارت خارجہ کے سفارتی تحقیقی ادارے کے ڈائریکٹر عماد مصطفی نے کہاہے کہ مصیبت میں ہی اصل دوستی کی پہچان ہوتی ہے اور چین ہمیشہ مشکل وقت میں ضرورت مند دوستوں کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے۔

ہفتہ کے روز انہوں نے کہا کہ شمالی شام کا شدید متاثرہ حلب کا علاقہ ان کا آبائی گھر ہے،وہ ہسپتال جہاں وہ پیدا ہوئے اب مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے،اس تباہی کا سامنا کرتے ہوئے وہ انتہائی غمگین ہیں۔

چین کی جانب سے شام کو ہنگامی انسانی امداد کیلئے30ملین یوآن کی فراہمی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین شام کا حقیقی دوست ہے۔

حکومتی اقدامات کے علاوہ چینی عوام بھی شام کے لیے بہت ہمدردی رکھتے ہیں اوربہت سی غیر سرکاری تنظیمیں امدادی سامان اکٹھا کر رہی ہیں، جیسے کمبل، سردیوں کے کپڑے اور دیگر بہت سا سامان،وہ یہ سب سامان شام بھیجنے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:ترکی اور شام میں تباہ کن زلزلے سے اموات کی تعداد 25 ہزار سے تجاوز کرگئی

چین ہمیشہ کمزور اور چھوٹے ممالک اور ان دوستوں کے ساتھ کھڑا رہا ہے جنہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

Related Posts