صنم ماروی کا صوفیانہ کلام ”اے خدا“ ریلیز ہوگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صنم ماروی کا صوفیانہ کلام ”اے خدا“ ریلیز ہوگیا
صنم ماروی کا صوفیانہ کلام ”اے خدا“ ریلیز ہوگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان کی معروف لوک اور صوفی گلوکارہ صنم ماروی کی آوازمیں صوفیانہ کلام ”اے خدا“ ریلیز کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اس کلام کو گلوکارہ صنم ماروی نے پیش کیا ہے۔ تحریر وقار فیض نے جبکہ موسیقی کی ہدایتکاری رشیل نے دی ہے۔

ویڈیو دلکش قدرتی مناظر سے بھر پور نظر آتی۔ ہر طرف کائنات کو بنانے والے اور اس کے خوبصورت کرشموں کے بکھرے رنگ نمایاں کیے گئے۔

اس کے علاوہ ویڈیو میں ایک ضعیف آدمی نے لاٹھی کے سہارے پیدل سفر اور کائنات پر غور و فکر کرکے صوفی مزاج کی بھرپور عکاسی کی ہے۔

مزید پڑھیں:ماہرہ خان نے کپڑوں کا برانڈ متعارف کرادیا

واضح رہے کہ صنم ماروی ملک کی معروف لوک اور صوفی گلوکارہ ہیں، جن کے کلام سننے والوں کی روح کو تسکین پہنچاتے ہیں۔

Related Posts