پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات اختتام پذیر، اسٹاف لیول کا معاہدہ نہ ہوسکا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات اختتام پذیر، اسٹاف لیول کا معاہدہ نہ ہوسکا
پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات اختتام پذیر، اسٹاف لیول کا معاہدہ نہ ہوسکا

اسلام آباد: وزارت خزانہ کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ ایک ارب 10 کروڑ ڈالرز قرض کے نویں پروگرام کیلیے پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈز کے درمیان مذاکرات ختم ہوگئے، جس کے دوران اسٹاف کی سطح کا معاہدہ نہیں ہوسکا اور آئی ایم ایف نے اس کے لیے مزید وقت طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کے سربراہ کی وزیر اعظم شہباز شریف سے بذریعہ ویڈیو لنک ملاقات ہوئی جس میں معاملات طے پانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور شہباز شریف نے معاملات کی منظوری دی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات ختم ہوگئے، جائزہ مشن کے ساتھ اسٹاف کی سطح کا معاہدہ نہیں ہوسکا، جو واشنگٹن کی منظوری کے بعد ہوگا۔ اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد صبح واپس روانہ ہوگا، آئی ایم ایف نے آئی ایم ایف پی پاکستان کے حوالے کردیا۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف کے جائزہ مشن نے اسٹاف سطح کے معاہدے کو واشنگٹن کی منظوری سے مشروط کرتے ہوئے وقت مانگا ہے، آئی ایم ایف جائزہ مشن مذاکرات سے متعلق اعلامیہ جاری کرے گا جس کے بعد منظوری ہونے کا امکان ہے۔ واشنگٹن کے اعلامیے کے بعد اسحاق ڈار پریس کانفرنس میں مذاکرات کی کامیابی کا اعلان کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف سے جلد بورڈ میٹنگ بلانے کی درخواست کرے گا۔آئی ایم ایف جائزہ مشن کے ساتھ نویں اقتصادی جائزہ کی تکمیل کے بعد آئی ایم ایف بورڈ قسط جاری کرنے منظوری دے گا، جس کے بعد پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر قرض کی اگلی قسط کی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان پر واضح کیا اور تجویز دی ہے کہ پاور سیکٹر میں ریفامرز نہ کیں تو ملک ڈوب جائے گا، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کرنا ہوگی، صرف آیئسکو،فیسکو اور لیسکو کی کارکردگی اچھی اور لائن لاسز کم ہیں۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان کچھ معاملات تصفیہ طلب ہیں جن پر فیصلہ واشنگٹن کی منظوری سے ہوگا، پاکستان اور آئی ایم ایف کا ایکشن اور پیشگی اقدامات پر اتفاق ہوگیا۔

مزید پڑھیں:آئی ایم ایف نے پاکستان کے دورے کا اعلامیہ جاری کردیا

سیکریٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ نے کہا کہ تصفیہ طلب نکات پر فیصلہ واشنگٹن میں ہوگا،آئی ایم ایف نے غیر ملکی فنانسنگ کے لیے سفیروں سے ملاقات کرکے تصدیق بھی کرلی ہے۔آئی ایم ایف مشن نے اسٹاف لیول معاہدے کیلئے مزید وقت مانگا ہے، جس کی منظوری عالمی مالیاتی فنڈز کا بورڈ دے گا۔

Related Posts