آئی ایم ایف نے پاکستان کے دورے کا اعلامیہ جاری کردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے دورے کے بعد اعلامیہ جاری کردیا۔

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف ٹیم نے 31 جنوری تا 9 فروری پاکستان کا دورہ کیا جو پروگرام کے نویں جائزے کے لیے تھا جبکہ دورے میں پاکستان سے تعمیری بات گفتگو ہوئی۔

اعلامیے کے مطابق مذاکرات میں مقامی اور بیرونی ناہمواریاں دور کرنے کے لیے قابل ذکر بات چیت آگے بڑھی، دورے میں مستقل ریونیو حصول کے اقدامات، نان ٹارگٹڈ سبسڈی میں کمی، غریب ترین طبقے کے سماجی تحفظ بڑھانے اور سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پر بھی بات ہوئی۔

مذاکرات کے دوران گردشی قرض میں کمی کرکے توانائی کے شعبے میں عملداری یقینی بنانے اور پاکستانی حکام سے توانائی کی فراہمی بہترکرنے پربات ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

پاک بحریہ کے زیر اہتمام آٹھویں کثیر القومی ’بحری امن مشق 2023‘ کا آغاز

آئی ایم ایف اعلامیے میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف ٹیم میکرو استحکام کے لیے پالیسیوں پر عمل درآمدکا خیر مقدم کرتا ہے، میکرو استحکام اور پائیدارترقی کے لیے سرکاری شراکت داروں سے مالی مدد پاکستان کے لیے ضروری ہے، فیصلہ کن پالیسوں پربروقت عملدرآمد سے پاکستان میں میکرو استحکام آئے گا جب کہ ان پالیسیوں پر عملدر آمد کے لیے ورچوئل مذاکرات جاری رہیں گے۔

Related Posts