لاہور ہائیکورٹ نے ججوں کیلئے ’مفت پاسز‘ کا خط واپس لے لیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا "یومِ قیامت طیارہ" حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے چیف جسٹس کی مداخلت پر ججز اور ان کے اہلخانہ کے لیے پاکستان سپر لیگ کے مفت پاسز  کا پی سی بی کو لکھا جانے والا خط واپس لے لیا۔

لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے سینئر ایڈیشنل رجسٹرار نے ایم ایس سی منیجر کو خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ کے ججز اپنے اہل خانہ کے ساتھ ملتان میں شیڈول ایچ بی ایل پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور میچ دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

اس لیے میں آپ سے کہتا ہوں کہ چیئرمین باکس کا بندوبست کریں اور پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کے لیے تیس (30) وی وی آئی پی پاسز اور سرخ گاڑیوں کے اسٹیکرز اور ملتان میں شیڈول پی ایس ایل کے ہر میچ کے لیے بیس (25) وی وی آئی پی پاس فوری طور پر فراہم کریں۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیراعظم کی ترکی کے زلزلہ متاثرین کیلئے ملک گیر فنڈ ریزنگ مہم چلانے کی ہدایت

یہ خط سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ایڈیشنک رجسٹرار نے یہ کہتے ہوئے خط کو واپس لے لیا کہ یہ آپ کو نادانستہ طور پر لکھا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب مجاز اتھارٹی کے حکم کے مطابق زیر بحث خط کو واپس لیتے ہیں اور اس سلسلے میں کسی کارروائی کی ضرورت نہیں ہیں۔ ایسا بتایا جارہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کی مداخلت کے بعد یہ خط واپس لیا گیا ہے۔

Related Posts