نااہلی کیس، عمران خان کی اضافی دستاویزات جمع کرانیکی درخواست منظور

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک کے معاشی بحران کا واحد حل عام انتخابات ہیں، عمران خان
ملک کے معاشی بحران کا واحد حل عام انتخابات ہیں، عمران خان

اسلام آباد: عدالت نے مبینہ بیٹی چھپانے پر نااہلی کی درخواست کی سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اضافی دستاویزات جمع کرانے کی درخواست منظور کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نااہلی سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران عمران خان کی دستاویزات جمع کرانے کی متفرق درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ نے منظور کی جبکہ شہری محمد ساجد کی درخواست کی سماعت ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے کی۔

یہ بھی پڑھیں:

شیخ رشید احمد کی درخواستِ ضمانت مسترد

چیف جسٹس عامر فاروق جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل ہائیکورٹ کے لارجر بینچ کی قیادت کر رہے ہیں، یک رکنی ججز بینچ پر اعتراض سامنے آیا تھا۔ عمران خان کی نمائندگی وکیل سلمان اکرم راجہ نے کی۔

درخواست گزار محمد ساجد کے وکیل سلمان بٹ بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ الزام ہے کہ  عمران خان کے کاغذاتِ نامزدگی کے ساتھ بیانِ حلفی میں معلومات چھپائی گئیں۔

الیکشن کمیشن کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کے حکم پر کیس کے متعلق ریاکرڈ کی مصدقہ نقول جمع ہوجائیں گی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے یکم مارچ کو حتمی دلائل طلب کرتے ہوئے عمران خان کی طرف سے اضافی دستاویزات کی درخواست منظور کر لی۔

Related Posts