ویڈیو: زلزلے کے جھٹکوں سے اسٹوڈیو ہل رہا تھا، مگر تُرک نیوز اینکر خبریں پڑھتی رہی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

ترکی اور شام میں آنے والے زلزلے کے بعد سے دلخراش مناظر اور ویڈیوز کے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر اور ویڈیوز سے جہاں تباہی اور نقصانات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے وہیں ان ویڈیوز اور تصاویر کو دیکھ کر ایک بار پھر ثابت ہوگیا کہ جسے اللّٰہ رکھے اسے کون چکھے۔

زلزے کے دوران ترکی کے ایک اسٹوڈیو کی ویڈیو سامنے آئی ہے ، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زلزلے کے جھٹکوں سے پورا کمرہ ہل رہا ہے لیکن نیوز اینکر اپنے خوف پر قابو پاتے ہوئے مسلسل خبریں پڑھ رہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:

ترکی میں زلزلہ، 28 سالہ تُرک گول کیپر ملبے تلے دب کر جاں بحق

دوسری جانب سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک کتیہ اپنے نومولود بچے کو ملبے سے نکالنے کی کوشش کررہی ہے، جس کی مدد وہاں پر موجود ایک مہربان شخص کرتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کئی بلاکس کو ہٹانے کے بعد آخرکار وہ مہربان شخص زندہ سلامت کتیہ کے بچے کو نکالنے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔

واضح رہے کہ ترکی اور شام میں زلزلے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

Related Posts