کراچی میں شہریوں نے 2 مبینہ ڈاکوؤں کو تشدد کرکے زندہ جلا دیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر ایل ون میں شہریوں نے 2 مبینہ ڈاکوؤں کو پکڑ کر زندہ جلا دیا۔

واقعہ کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری فور کے چورنگی کے پاس پیش آیا جہاں شہریوں نے دونوں مبینہ ڈاکوؤں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

ایس ایس پی کے مطابق دونوں ملزمان نے سرجانی کے علاقے میں  پیٹرول پمپ کو لوٹنے کی کوشش کی، پمپ پر موجود افراد نے دونوں ملزمان کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بناکر آگ  لگادی۔ ملزمان کے قبضے سے ایک پستول اور دو موبائل فون ملے ہیں جبکہ دونوں ملزمان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

تین سالہ معصوم بچی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی

ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر روانہ کردی گئی ہے۔

دوسری جانب ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جھلسنے والے دونوں مبینہ ڈاکو دم توڑ گئے ہیں جن کی لاشیں اسپتال روانہ کردی گئی ہیں۔

Related Posts