شاہد آفریدی کی بیٹی کا نکاح، مہمانوں کی تواضع کن کھانوں سے کی گئی؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہد آفریدی کی بیٹی کا نکاح، مہمانوں کی تواضع کن کھانوں سے کی گئی؟
شاہد آفریدی کی بیٹی کا نکاح، مہمانوں کی تواضع کن کھانوں سے کی گئی؟

شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کے نکاح کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر مہمانوں کی تواضع لذیذ کھانوں سے کی گئی جس کی تفصیل سامنے آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی کی مقامی مسجد ذکریا میں شاہین آفریدی کا نکاح شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کے ساتھ ہوا، جوڑے کا نکاح مولانا عبدالستار نے پڑھایا، رخصتی بعد میں کی جائے گی۔

فوٹو: گیدرنگ ایونٹس انسٹاگرام

نکاح کے مراحل مکمل ہونے کے بعد مقامی کلب میں ریسیپشن کا آغاز کیا گیا،تقریب میں شرکت کیلئے شاہین آفریدی اپنے سسر کے ساتھ پنڈال موجود تھے۔

شاہین آفریدی کے نکاح کے بعد مقامی کلب میں مہمانوں کو استقبالیہ دیا گیا جس میں قریبی رشتے دار اور قومی کرکٹرز سمیت معروف شخصیات شریک ہوئیں۔

تاہم اب نکاح کے بعد مہمانوں کی تواضع کے لیے پیش کیے گئے کھانے کا مینیو منظر عام پر آگیا ہے، سوشل میڈیا پر ایونٹ آرگنائزر کی جانب سے مینیو کارڈ شیئر کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے شاہین اور انشا کے نکاح کے کھانے کے مینیو کی فہرست کے مطابق مہمانوں کے لیے اسٹارٹر میں فریش جوس، ہومس وِد پیٹا اور ڈائنمائٹ شرمپ پیش کیا گیا۔

نکاح کی تقریب میں اسٹارٹر کے بعد مین کورس میں چکن چرغا، مٹن سیخ کباب، مٹن چاپس، فائر چلی فِش، مٹن قورمہ، بریانی، ڈرائی بیف وِد چلی، سبزی میں پالک، سلاد اور چٹنی پیش کی گئی۔ میٹھے میں گلاب جامن، پان مصالحہ اور کشمیری چائے بھی دستیاب تھی۔

مزید پڑھیں:شاہین آفریدی کے نکاح کی تصاویر سامنے آگئیں

دوسری جانب استقبالیے میں آئے مہمانوں سے درخواست کی گئی کہ وہ تقریب کے دوران اپنا موبائل فون کا سوئچ بند رکھیں۔

Related Posts