پشاور: انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) معظم انصاری نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان کا دھڑا جماعت الاحرار پشاور میں ہونے والے خودکش دھماکے میں ملوث ہے جس میں پیر کو 100 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
پشاور میں پولیس لائنز کے احاطے میں مسجد میں ہونے والے خودکش بم دھماکے میں شہید والوں کی تعداد 100 ہو گئی، جب کہ 221 افراد زخمی ہوئے۔
پیر کو دوپہر ایک بجے کے قریب ایک خودکش حملہ آور نے ظہر کی نماز کے دوران مسجد کے اندر خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس کے نتیجے میں اس وقت نماز ادا کرنے والوں پر چھت گر گئی۔
مزید پڑھیں:پشاور، پولیس لائنز کی مسجد میں بم دھماکے سے شہادتوں کی تعداد 95ہوگئی
پشاور میں پولیس لائنز میں حملہ کرنے والی مسجد کا دورہ کرنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی پولیس نے بتایا کہ حملے میں 10 سے 12 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔