وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مقامی عدالت نے الیکشن کمیشن کے ریفرنس پر عمران خان پر فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کا ریفرنس ارسال کیا تھا۔ ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے توشہ خانہ ریفرنس میں فوجداری کارروائی کیس کی سماعت کی۔
چاہتے ہیں کہ افغانستان سے مل کر دہشت گردی ختم کریں۔خواجہ آصف
مقامی عدالت نے آج عمران خان کو ذاتی حیثیت میں عدالت میں سماعت کیلئے طلب کیا تھا، تاہم عمران خان پیش نہ ہوسکے، جس پر عدالت نے فوجداری کارروائی کا فیصلہ کیا۔ فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ 7 فروری مقرر کردی گئی ہے۔
توشہ خانہ کیس فوجداری ریفرنس میں عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو 20 ہزار روپے کے مچلکے بھی جمع کرانے کا حکم جاری کردیا۔ عمران خان کے وکیل علی بخاری ایڈووکیٹ عدالت کے سامنے حاضر ہوئے تھے۔
مقامی عدالت کے جج نے وکالت نامے کا پوچھا تو علی بخاری نے کہا کہ 5 منٹ میں بیرسٹر گوہر عدالت پہنچ جائیں گے۔ گزشتہ سماعت پر ہم نے عمران خان کا طبی سرٹیفکیٹ پیش کیا تھا۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ وکالت نامہ بھی جمع کرائیں۔
الیکشن کمیشن کے وکیل نے سماعت کے دوران کہا کہ جب تک شورٹی بانڈز نہ آجائیں، تب تک وکالت نامہ نہیں دیا جاسکتا۔ اس دوران کمرۂ عدالت میں عمران خان اور الیکشن کمیشن وکلاء نے آپس میں تلخ کلامی بھی کی۔