حکومت 20 لاکھ نوجوانوں کو نوکریاں فراہم کرے گی، شیزہ فاطمہ خواجہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان شیزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی (این وائی ای پی) کے ذریعے ملک کے نوجوانوں کو 20 لاکھ نوکریاں فراہم کرے گی۔

کامن ویلتھ ایئر آف یوتھ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےشیزہ فاطمہ نے کہا کہ پاکستان میں نوجوانوں کی بڑی تعداد ہے اور پاکستان کے تقریباً 150 ملین افراد کی عمر 30 سال سے کم ہے جس کا مطلب ہے کہ ہماری آبادی کا تقریباً 68 فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان نہ صرف ہمارا مستقبل بلکہ ہمارا حال ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ اگر نوجوانوں کو مواقع فراہم کرکے بااختیار بنایا جائے تو وہ ملک کا مضبوط اثاثہ بن سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد نوجوانوں کو تعلیم، کاروبار اور مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ہے۔

شیزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ نوجوانوں کی ترقی کے لیے حکومت کے ترجیحی ڈومینز “لڑکیاں سیکھیں لڑکیاں کمائیں”، “بلیو کالر جابز” اور “مستقبل میں نوجوانوں کو باوقار ملازمتیں فراہم کرنا” ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ 2013 میں وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں براہ راست ایک فلیگ شپ یوتھ پروگرام کا آغاز کیا گیا تھا جس کا مقصد نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور ان کی صلاحیتوں کو ملکی ترقی کے لیے بروئے کار لانا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کو نوجوانوں اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ گہری مشاورت کے بعد ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ اسے مزید موثر اور نتیجہ خیز بنایا جا سکے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی نے مزید بتایا کہ ایک نیشنل یوتھ کونسل کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں متحرک نوجوانوں پر مشتمل ہے جو معاشرے کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے مثبت کردار ادا کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے تمام منصوبوں میں تمام طبقات کے نوجوان مرد و خواتین، مختلف مذہبی اقلیتوں اور معذور افراد کو ترجیح دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کو درپیش موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہ کاریوں کے پیش نظر حکومت نے گرین یوتھ مومنٹ کا آغاز کیا ہے۔

Related Posts