پشاور کے علاقے پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے خودکش بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 100 ہوگئی۔
دو روز قبل ایک خود کش حملہ آور نے پشاور میں پولیس لائنزکے ساتھ ایک پرہجوم مسجد میں دوپہر کی نماز کے وقت خود کو دھماکے سے اُڑالیا، جس کے نتیجے میں بہت سے پولیس اہلکار اور نمازی شہید ہوگئے۔
قبل ازیں اسی قسم کا ایک اور واقعہ گزشتہ سال پشاور میں پیش آیا تھا جب کوچہ رسالدار کے علاقے میں شیعہ مسجد کے اندر خودکش دھماکے میں 63 افراد جاں بحق ہوئے۔