کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کا ایک اور واقعہ، نوجوان شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: شہرِ قائد میں ڈاکوؤں نے شہریوں کا جینا محال کردیا۔ ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جس کے دوران ایک نوجوان شہری جاں بحق ہوگیا۔

کراچی کے علاقے منگھو پیر نادرن بائی پاس کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے شہری کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق منگھو پیر نادرن بائی پاس کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جس کی شناخت وقاص نیازی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول کو ڈکیتی مزاحمت پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے جبکہ مقتول کے پاس رینٹ کی کار تھی جسے ملزمان چھین کر فرار ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں زیر تعمیر پل کی شیٹرنگ گرگئی، متعدد مزدور زخمی

حکام نے مزید بتایا کہ ملزمان موبائل فون اور نقدی بھی چھین کر فرار ہوئے، ابتدائی تحقیق کے مطابق مقتول سعید آباد کا رہائشی تھا جبکہ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔

Related Posts