شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ سینما گھروں میں چھاگئی، ریلیز کے دوسرے دن ایک اور ریکارڈ بنالیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

معروف بھارتی اداکار شاہ رخ خان، اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم کی فلم پٹھان نے ریلیز کے دوسرے دن ایک اور ریکارڈ بنالیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلم نے دوسرے دن 125 کروڑ کا بزنس کیا ہے جبکہ ایسا خیال کیا جارہا ہے کہ ریلیز کے پہلے ہی ہفتے یہ فلم 200 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کرلے گی۔

رپورٹ کے مطابق فلم کے بزنس کو دیکھتے ہوئے ایسی پیش گوئی کی جارہی ہے کہ یہ 400 کروڑ کا بزنس کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

بیونسے نے دبئی میں ایک گھنٹے کی پرفارمنس میں 5 ارب روپے کمالیے

واضح رہے کہ فلم پٹھان ایک جاسوسی ایکشن تھرل فلم ہے، جس سے شاہ رخ خان طویل عرصے کے بعد بڑے پردے پر واپسی کی ہے ۔ یہ فلم عام پولیس بمقابلہ جرائم کی کہانی ہے۔

فلم ایک را ایجنٹ کی کہانی بیان کرتی ہے، جو تین سال تک لاپتہ رہتا ہے، اس دوران دہشت گرد اس سے معلومات حاصل کرنے کی اپنی پوری کوشش کرتے ہیں لیکن وہ خود کو اُن کے چنگل سے نکالنے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔

Related Posts