مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک نے ٹوئٹر پر اپنا نام بدل لیا ہے۔
ایلون مسک نے ٹوئٹر پر اپنا نام تبدیل کرکے ’مسٹر ٹوئٹ‘ رکھ لیا ہے، نام تبدیل کرنے کے بعد انہوں نے اسے دوبارہ بدلنے کی کوشش کی لیکن وہ اسے بدل نہیں پارہے۔
Changed my name to Mr. Tweet, now Twitter won’t let me change it back 🤣
— Mr. Tweet (@elonmusk) January 25, 2023
ٹوئٹر پر ایلون مسک نے ہنسنے کا ایموجی استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے اکاؤنٹ پر اپنا نام تبدیل کردیا، اب ٹوئٹر مجھے اسے واپس تبدیل نہیں کرنے دے رہا۔ رپورٹس کے مطابق ایلون مسک نے اس حوالے سے 8 گھنٹے قبل ٹوئٹ کی تھی اور اب بھی مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر ان کا تبدیل کیا ہوا نام ہی دِکھ رہا ہے۔
پوپ نے ہم جنس پرستی جائز قرار دیدی
واضح رہے ایلون مسک نے اکتوبر میں 44 ارب ڈالرز میں ٹوئٹر کو خریدا تھا۔ جس کے بعد سے وہ ٹوئٹر میں کئی تبدیلیاں کر چکے ہیں، ٹوئٹر کے قانون کے مطابق اگر آپ اپنی شناخت تبدیل کرتے ہیں تو ٹوئٹر آپ کا بلیو ٹک واپس لے لیتا ہے۔