اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے منگل کوعمان میں ملاقات کی ہے۔ان کی گذشتہ ماہ وزارتِ عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد شاہ عبداللہ سے یہ پہلی ملاقات ہے۔
دونوں رہ نماؤں نے مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) میں مسجداقصیٰ کی صورت حال اور اس کی تاریخی اور قانونی حیثیت کا احترام کرنے کی اہمیت پرتبادلہ خیال کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
قرآن کی بے حرمتی کے بعد سویڈن ہم سے کسی اچھائی کی امید نہ رکھے، طیب ایردوان
نیتن یاہو کے دفتر نے کہاکہ دونوں لیڈروں نے’’علاقائی امور‘‘اور دوطرفہ تعلقات پربات چیت کی ہے۔
واضح رہے کہ نیتن یاہوکے گذشتہ دورحکومت ان کے شاہ عبداللہ کے ساتھ تعلقات کشیدہ رہے تھے اور اس کی وجہ اسرائیل کی پالیسیاں تھیں۔