خیبر پختونخوا کابینہ کا آخری اجلاس، اسمبلی تحلیل کرنیکی سمری آج بھیجنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پشاور: خیبر پختونخوا کابینہ کا آخری اجلاس آج ہوا جس میں پی ایس ٹی ٹیچرز کو گریڈ 12 سے 14 اور ایس ایس ٹی ٹیچرز کو گریڈ 16 سے 17 میں اپ گریڈ کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔وزیر اعلیٰ اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری آج ہی بھیجیں گے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے 12 اسکیل سے 14 میں 51 ہزار پی ایس ٹی مردو خواتین اساتذہ کی اپ گریڈیشن کی منظوری دے دی۔ گریڈ 14 سے 15 اور 15 سے 16 میں بھی اپ گریڈیشن دے دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت تبدیلی آپریشن سے مسائل پیدا ہوئے۔فرخ حبیب

کابینہ نے خیبر پختونخوا کے 21 ہزار ایس ایس ٹی اساتذہ کو بھی گریڈ 16 سے 17 میں اپ گریڈ کرنے کی منظوری دی اور اس کے ساتھ ساتھ فور ٹائر فارمولے کی بھی منظوری دے دی۔

فورٹئیر فارمولے کے تحت خیبر پختونخوا کے گریڈ 17 سے 20کے درمیان کام کرنے والے 13 ہزار 880 ٹیچرز کو ترقی دی جائے گی۔ اسمبلی کی تحلیل سے قبل یہ کابینہ کا آخری اجلاس تھا۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری آج شام کو گورنر کو ارسال کروں گا۔ کابینہ اراکین اور سرکاری افسران کی انتھک محنت پر سلام پیش ہے۔ آگے بھی عوامی خدمت کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔

صوبائی وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا کہ بہت جلد یہ حکومت دوبارہ دو تہائی اکثریت سے سامنے آئے گی۔ کے پی کے کی حکمراں سیاسی جماعت پی ٹی آئی نے اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 

Related Posts