ارشد شریف قتل کیس، خصوصی جے آئی ٹی کی آج دبئی اور کینیا کیلئے روانگی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت کا ارشد شریف قتل کیس میں 3 رکنی انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ
حکومت کا ارشد شریف قتل کیس میں 3 رکنی انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ

کراچی: مشہورومعروف صحافی و ٹی وی میزبان ارشدشریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے خصوصی جے آئی ٹی دبئی اور کینیا کیلئے آج روانہ ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی کے سفری اخراجات اسلام آباد پولیس اپنے بجٹ سے ادا کرے گی جس کا تخمینہ 1 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔ اخراجات کے بندوبست کیلئے دسمبر کے دوران وزارتِ داخلہ کو درخواست دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کا حملہ، 3اہلکار شہید

وفاقی وزارتِ داخلہ نے جے آئی ٹی کے اخراجات کی ادائیگی سے معذرت کی،  جس پراخراجات کی ادائیگی کا معاملہ اسلام آباد پولیس کی ذمہ داری بن گیا۔ خصوصی جے آئی ٹی کے اراکین ارشد شریف کی مصروفیات پر مختلف سوال و جواب کریں گے۔

بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق جے آئی ٹی معروف صحافی ارشد شریف کے مختلف افراد سے رابطوں پر تحقیقات کرے گی۔ 7 روز دبئی میں قیام کے بعد تحقیقاتی ٹیم کینیا روانہ ہوجائے گی جہاں پراسرار حالات میں ارشد شریف کا قتل کیا گیا تھا۔

ارشد شریف قتل کیس کا معمہ تاحال حل نہیں ہوسکا۔ کینیا حکومت ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے خصوصی جے آئی ٹی سے تعاون کی یقین دہانی کروا چکی ہے جبکہ قتل کے واقعے پر کینین پولیس کا بیان بھی مشکوک سمجھا جارہا ہے۔ 

 

Related Posts