مجھ پر قاتلانہ حملوں کے پیچھے طاقتور حلقوں کا ہاتھ تھا، تصدیق ہوگئی۔عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تصدیق ہوگئی ہے کہ مجھ پر قاتلانہ حملوں کے پیچھے طاقتور حلقوں کا ہاتھ تھا جبکہ دباؤ ڈالنے کا عمل اب بھی جاری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق جے آئی ٹی ممبران پر میرے خلاف قاتلانہ حملے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے نتائج سے خود کو دور رکھنے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

معیشت سنبھالنے کے دعوے دار اغیار کے پاؤں میں گرگئے۔عمران خان

ٹوئٹر پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی وسابق وزیر اعظم عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دباؤ ڈالنا میرے اس یقین کی مزید تصدیق کرتا ہے کہ مجھ پر قاتلانہ حملے کے پیچھے طاقتور حلقوں کا ہاتھ تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ معیشت سنبھالنے کے دعوے دار آج اغیار کے پاؤں میں گرے ہوئے ہیں، لاؤ لشکر سمیت جنیوا جا کر بھیک مانگتے انہیں شرم بھی نہ آئی؟

 عمران خان نے گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے وفاقی کابینہ سمیت جنیوا کانفرنس میں شرکت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔زمان پارک میں وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کے دوران گفتگو میں  چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے حکومت کو نالائق ٹولہ قرار دے دیا۔

Related Posts